Public Point: بھارتی میڈیا کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی بھی’’جیو‘‘ کی حمایت میں میدان میں کود پڑی

بھارتی میڈیا کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی بھی’’جیو‘‘ کی حمایت میں میدان میں کود پڑی

حامد میر کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدمات کئے جائیں اور جیو گروپ کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیا جائے، یشونت سنہا 
نئی دلی: حامد میر پر حملے کے بعد جیو کی جانب سے آئی ایس آئی پر الزام تراشی کے بعد جہاں بھارتی میڈیا کو اس اہم ترین قومی ادارے کو بدنام کرنے کا موقع مل گیا وہیں بھارتی سیاست دان کے بھی پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہوگئے ہیں جس کی تازہ مثال ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا کی ہے جنہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے 
کہ ان پر حملے میں آئی ایس آئی کے عناصر ہی ملوث ہوں۔

پاکستان میں امن کی آشا کے نام سے زہر کی بھاشا بولنے والے بھارت نواز میڈیا گروپ ’’جیو‘‘کی جانب سے صحافی حامد میر پر حملے کا الزام آئی ایس آئی پر لگانے کے بعد جہاں بھارتی میڈیا کی بے پناہ حمایت سامنے آئی ہے وہیں بھارتی سیاستدانوں کے سینوں میں بھی  درد ہونے لگا ہے اور وہ اس کا باضابطہ اظہار بھی کررہے ہیں، جس کی تازہ مثال ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے ایک رہنما یشونت سنہا کا وزیر اعظم نواز شریف کے نام خط ہے۔ جنہوں نے وزیراعظم نواز شریف کے جیو کی حمایت میں اپنے پریم پتر میں کہا ہے کہ حامد میر ایک بے باک اور نڈر صحافی ہیں، انہیں پاکستان کے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے خطرات ہیں ، اس لئے ہوسکتا ہے کہ ان پر حملے میں آئی ایس آئی ہی کے عناصر ملوث ہوں، اگر میاں نواز شریف کے دور وزارت میں انہیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو یہ ایک بہت بڑی بدقسمتی ہوگا۔ اس لئے وہ اپیل کرتے ہیں حامد میر کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدمات کئے جائیں اور جیو گروپ کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیا جائے۔
واضح رہے کہ جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر پر 19 اپریل کو کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تاہم اس کے بعد جیو نیوز نے اس کا الزام نہ صرف آئی ایس آئی پر لگایا بلکہ اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو بھی قصوروار ٹھہرا کر پورا دن اس اہم قومی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا جاتا رہا اور حامد میر کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے سے قبل جیو نے اپنے ہی اسکرین پر ایف آئی آر در ج کرکے اپنے نیوز سینٹر کو تفتیشی سینٹر بنادیا اور اس کے نیوز اینکرز نے گویا چیف جسٹس بن کر آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو مجرم قرار دے دیا۔

No comments:

Post a Comment

Search This Blog